جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » مشہور شخصیات » آج ڈیزنی کی سیراور تعارف

آج ڈیزنی کی سیراور تعارف

جب بچپن کی بہت ساری یادیں ذہن میں آتی ہے تو سب سے پہلے کچھ انوکھے سے چہرے ذہن میں ابھرتے ہیں۔ مکی مائوس، ڈونلڈ ڈک ، ایریل، آلہٰ دین اور ایسے بہت سے کردار ہے جو بچپن کی خوبصورت یادوں میں محفوظ هوجاتے ہیں، بلکہ یادوں میں ہی کیوں یہ ایسے کردار ہیں جو کسی بھی عمر میں آپ کو ہنسا سکتے ہیں اور آپ کو اپنی پریشانیوں سے ایک خوبصورت تفریح مہیا کر دیتے ہیں۔
ڈیزنی کے سارے کردار اس کے خالق والٹ ڈیزنی کے نام سے منسوب ہے۔ کیا آپ جانتے ہے کہ یہ سارے کردار آپ تک کیسے پہنچے؟ تو چلیں انکی مختصر سی تاریخ دہرا کر اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرلیا جائے۔
۱۹۲۳ شروعاتی دور میں ، ایک چھوٹا سا کردار تخلیق کیا گیا جس کا نام " ایلس ونڈرلینڈ" رکھا گیا۔اس وقت والٹ ڈیزنی " لاف و گرام" کمپنی کے ساتھ کام کر رہے تهے۔
وہ اس کے بعد اپنے بھائی رائے ڈیزنی کے ساتھ کام کرنے لگے اور دونوں نے ایک کمپنی"ڈیزنی برادر کارٹون اسٹوڈیو " کے نام سے تشکیل دیں۔ ۱۹۲۶ میں یہ نام والٹ ڈیزنی کے نام میں بدل گیا۔ ایلس کے بعد اوسولڈ کے نام سے ایک خرگوش کا کردار دنیا میں بہت مقبول ہا۔ اوسولڈ کی مقبولیت کے بعد ڈیزنی نے ایک چوہے کے کردار کو کارٹون میں بدلنا چاہا ، جب انھوں نے اپنے ٹرین کے سفر کے دوران دو چوہوں کو لڑتے هوئے دیکھا۔ اس طرح مکی مائوس کا کردار منظرِ عام پر آیا۔ ۱۸ نومبر ۱۹۲۸ کو مکی مائوس کو پہلی آوازکی فلم کا اعزاز حاصل هوا۔ اس کردار کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کردار کو اب تک دیکھا جاتا ہے اور یہ کبھی پرانے نهیں هوگے۔

103331349565802944
مکی مائوس کے بعد پریوں کی کہانی کے خوبصورت کردار سنو وھایٹ کو تشکیل دیا گیا جس نے والٹ ڈیزنی کو مقبولیت کی ایک اور سیڑھی چڑھادیا۔ والٹ ڈیزنی نے اس کے منافع سے کیلیفورنیا میں ایک نئے اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد اور بهی خوبصورت کردار والٹ ڈیزنی نے تشکیل دیے۔
سینڈریلا، ایلس ان ونڈرلینڈ ، پیٹر پین جیسے پریوں کے کردار کو کارٹونز کی شکل دی گئی۔پھر ڈیزنی لینڈ کے نام سے ایک لمبی ٹیلیویژن سیریز کے نام سے بنی تھی۔ ۱۹۶۶ میں ڈیزنی ورلڈ ایک ایسے امیوزمنٹ پارک کے طور پر سامنے آیا ، جہاں آپ اپنے پسندیدہ ڈیزنی کے کرداروں سے ماقات کر سکتے هیں. جوکہ ان کے بهائی نے والٹ ڈیزنی کی پھیپھڑوں کے کینسر کے سبب موت کے بعد سب کے لئیے کهولا گیا۔

آج ڈیزنی کی سیراور تعارف Reviewed by on . جب بچپن کی بہت ساری یادیں ذہن میں آتی ہے تو سب سے پہلے کچھ انوکھے سے چہرے ذہن میں ابھرتے ہیں۔ مکی مائوس، ڈونلڈ ڈک ، ایریل، آلہٰ دین اور ایسے بہت سے کردار ہے جو جب بچپن کی بہت ساری یادیں ذہن میں آتی ہے تو سب سے پہلے کچھ انوکھے سے چہرے ذہن میں ابھرتے ہیں۔ مکی مائوس، ڈونلڈ ڈک ، ایریل، آلہٰ دین اور ایسے بہت سے کردار ہے جو Rating:
scroll to top