جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » مشہور شخصیات » ڈیل کارنیگی

ڈیل کارنیگی

ڈیل کارنیگی ڈیل کارنیگی امریکہ کے شہر میسوری میں ۱۸۸۸ کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک گوالے تھے، مویشی پالنے، بچھڑوں کو داغنے اور کھیتوں کی نگہبانی کا کام کیا کرتے تھے۔ میسوری کی زندگی بہت ہی دشوار تھی۔ہر موسم میں جانور بیمار پر جاتےاور قیمت گر جاتی ۔ جس کی وجہ سے وہ تنگدستی کا سامنا کرتے ۔و ہ صبح ۴ بجے جاگتے، رات کو بارہ بجے سوتے۔ پورے دن میں وہ انتھک محنت کرتے۔ انھوں نے اپنا تعلیمی دور بڑی جدوجہد میں گزارا۔ وہ ہر روزگھوڑے پر تین میل کا سفر کر کے کالج جاتے۔ رات کے وقت چراغ کی روشنی میں لاطینی زبان کے قواعدکا مطالعہ کرتے۔ وہ اپنی غربت کی وجہ سے احساس کمتری میں مبتلا ہوگئیے تھے۔ اور ہر وقت کسی نہ کسی امتیاز حاصل کرنے کی تجویزیں سوچتے رہتے۔ اٹھارہ برس کی عمر میں انھوں نے اپنی تقریر کرنے کی صلاحیت پہلی بار آزمائی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہو کے وہ خودکشی کا سوچنے لگے۔ لیکن آہستہ آہستہ کامیاب ہونے لگے، یہاں تک کہ دوسرے طلباء ان سے تربیت پانے لگے۔ کالج چھوڑنے کے بعد انھوں نے مویشیوں کی پرورش کی بذریعہ خط و کتابت تعلیم دینے والے اداروں کی ملازمت کرلی۔مگر وہ اس ملازمت میں ناکام رہیں۔ پھر وہ اوہاما جا کے ایک کمپنی کی طرف سےصابن اور چربی فروخت کرنے پر مامور ہوگئے۔ اکثر وہ مال گاڑی پرایک دن میں میلوں کا سفر کرتے مگر اپنی انتھک محنت سے انھوں نے دو سال میں ایک ایسےعلاقے کو آرمر اینڈ کو کمپنی کا اول درجے کا خریدار بنادیا جو پچیسویں نمبر پر تھا۔اسکے بعد انھوں نے استعفیٰ دے دیا۔ پھر چند ملازمت اور اختیار کیں مگر پھر ان کے دل کہ سکون حاصل نہیں ہوا۔ پھر تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔ انھوں نے تاجر پیشھ لوگوں کے لئے فن تقریر کی تعلیم دینے کا انتظام کیا۔ یہ کورس کامیاب ثابت ہوا۔ اس کے بعد انکی کامیابی کا نہ ختم ہونے والا سفر شروع ہوگیا۔ ہر موسم میں ڈیل کارنیگی کے پاس لاتعداد لوگ موثر کلامی سیکھنے آتے تھے۔ ڈیل کارنیگی کا کہنا تھا کہ وہ اتنے سالوں محض لوگوں کو فن تقریر سیکھا کر روزی نہیں کماتے رہے۔ یه تو زندگی کا ایک پہلو ہے ان کا بڑا کام تو یہ رہا کہ لوگوں کو پریشان ہونا چھوڑنے اور جینا سیکھنے کا عمل سکھاتے رہے ہیں۔ وہ ان لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے جو اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں مگر راستہ نہیں ملتا وہ ان کے لئے روشنی کا انتظام کر کے گئے ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم جیمز کہا کرتے تھے کہ اوسط دماغ کی صلاحیتوں کے صرف دس فیصدی حصے کو کارفرمائی کا موقع دیتا ہے ۔ ڈیل کارنیگی نے تاجر پیشہ لوگوں کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بیدار کرنے میں مدد دے کر تعلیم بالغان کی نہایت ہی اہم تحریک کا اجراء کر دیا ہے۔

ڈیل کارنیگی Reviewed by on . ڈیل کارنیگی ڈیل کارنیگی امریکہ کے شہر میسوری میں ۱۸۸۸ کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک گوالے تھے، مویشی پالنے، بچھڑوں کو داغنے اور کھیتوں کی نگہبانی کا کام کیا کرتے تھے۔ می ڈیل کارنیگی ڈیل کارنیگی امریکہ کے شہر میسوری میں ۱۸۸۸ کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک گوالے تھے، مویشی پالنے، بچھڑوں کو داغنے اور کھیتوں کی نگہبانی کا کام کیا کرتے تھے۔ می Rating:
scroll to top