جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » کاجول نے اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی:

کاجول نے اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی شادی کے سترہ سال بعد اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ،انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس لئے بسایا تھا کہ وہ چکا چوند روشنیوں کی دنیا سے نکل کرگھر کا سکون چاہتی تھیں۔بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول نے سترہ برس بعد اپنی کامیابی کے عروج پر شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وقت کے اس موڑ پر اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست تھا، کیونکہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں۔کاجول کا مزید یہ کہنا تھا کہ شادی سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ شادی کے بعد ہر سا ل ایک فلم ضرور کروں گی۔ اداکارہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ وہ شادی سے قبل ہر سال ٤ سے ٥ فلم کرتی تھی لیکن شادی کے بعد وہ ریلیکس ہو کر سال میں ایک فلم کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کاجول ٢٤ فروری ١٩٩٩ء کو اجے دیوگن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، دونوں ستاروں کے دو بچے ہیں۔سال ٢٠٠٣ء میں بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کافی عرصہ بعد عامر خان کے ساتھ فلم فنا اور شاہ رخ خان کے ساتھ مائے نیم از خان میں جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں فلموں نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔اس کے بعد حال ہی میں کاجول ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل والے میں دیکھی گئیں، اس فلم کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واضح رہے کہ کاجول نے اپنے دور میں سپر سٹار ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا تھا، اس وقت ان کے ہم پلا اور کوئی اداکارہ نہیں تھی، شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد ہیروز کے ساتھ انہوں نے بلاک بسٹر فلمیں کیں۔

کاجول نے اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی: Reviewed by on . بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی شادی کے سترہ سال بعد اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ،انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی شادی کے سترہ سال بعد اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ،انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top