جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » بندرگاہیں » کراچی بندرگاہ

کراچی بندرگاہ

پاکستان کا ساحلی شہر کراچی پورے ملک کے لیے بے انتہا اہمیت کا حامل ہے۔ ناصرف اپنے رقبے ، آبادی اور صنعتی مقام ہونے کی وجہ سے بلکہ اس کے سمندر کی وجہ سے۔ بے شک بلوچستان کے کچھ حصے میں بھی سمندر پایا جاتا ھے مگر تجارتی اور صنعتی مقام جو کراچی کو حاصل ہے کسی اور شہر کو حاصل نہیں قائداعظم نے اسے پاکستان کی جیب کہا ہے تو بے شک یہ پاکستان کی جیب ہے اور پاکستان کا ایسا شہر ہے جو اسے کما کے دے رہا ھیں اور اس کی تجارت کی بنیادوں میں سے ایک بنیاد کراچی کی بندرگاہ ہے جو انیسویں صوی میں قائم کی گئی۔
کراچی بندرگاہ پاکستان کی سب سے بڑی اور مصروف ترین بندرگاہ ہے۔ یہاں سے سالانہ ۲.۵ کروڑٹن کے سامان کی تجارت ہوتی ہے، جو پاکستان کی کل تجارت کا تقریباً ۶۰٪ ہے۔
اس کی تاریخ اس کے شہر جتنی ہی پرانی ہے جب کراچی کولاچی تھا۔ یہ ادارہ انیسویں صدی میں برطانوی دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا۔بحیرہ عرب کے ذریعے تجارت کے لیے اسے برطانوی حکومت نے قائم کیا۔بندرگاہ قدیم شہر کے مرکز کے قریب کیماڑی اور صدر کے علاقوں کے درمیان واقع ہے۔ اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یہ بندرگاہ اہم آبی گزرگاہوں مثلاً آبنائے ہرمزکے بالکل قریب واقع ہے۔ بندرگاہ کا انتظام ایک وفاقی ادارے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سپرد ہے۔

کراچی بندرگاہ Reviewed by on . پاکستان کا ساحلی شہر کراچی پورے ملک کے لیے بے انتہا اہمیت کا حامل ہے۔ ناصرف اپنے رقبے ، آبادی اور صنعتی مقام ہونے کی وجہ سے بلکہ اس کے سمندر کی وجہ سے۔ بے شک بل پاکستان کا ساحلی شہر کراچی پورے ملک کے لیے بے انتہا اہمیت کا حامل ہے۔ ناصرف اپنے رقبے ، آبادی اور صنعتی مقام ہونے کی وجہ سے بلکہ اس کے سمندر کی وجہ سے۔ بے شک بل Rating:
scroll to top