ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » اہم » کراچی میں بارشیں،مراد علی شاہ کا کڑا امتحان:

کراچی میں بارشیں،مراد علی شاہ کا کڑا امتحان:

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے موسم آبر آلود تھا مگر گزشتہ روز سے بارشوں کا آغاذ ہوتے ہی شہریوں کے چہرے کھل اوٹھے اور انھوں نے ابررحمت کو خوب انجوے کیا لیکن تھوڑی سی بارش نے کراچی کا بُرا حال کر دیا۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی ہی پانی ہو گیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ دفتروں سے چھٹی کے بعد نکلنے والوں کا گھر پہنچنا مشکل ہو گیا ۔ شدید ٹریفک جام میں پھنسے شہری سڑکوں پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ بارش آئی اور بجلی چلی گئی چند چھینٹے کیا پڑے کے الیکٹرک کے ڈھائی سو فیڈر ٹرپ کر گئے۔ یوں شہریوں کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا۔ نئے نویلے وزیراعلٰی کے الیکٹرک کے سربراہ کو فون گھماتے رہے مگر انہوں ایک کان سے سُنی دوسرے نکال دی۔ صرف یہی نہیں بجلی کی بندش سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوا جس سے شہر کو لاکھوں گیلن پانی نہ مل سکا۔ یوں بدانتظامی نے اچھے موسم کا مزا کرکرا کر دیا۔ اب نئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سوائے انتظامیہ کو حکم دینے کے اور کیا کر سکتے تھے۔لیکن افسوس ان کے حکم دینے کے باوجود انتظامیہ بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھی اب آپ اس بے بس اور لاچار وزیر اعلی سے شہری کیا امیدیں وابستہ کریں جس کی بات کا اثر انتظامیہ پر ہی نہیں ہوتا۔اب عوام اپنی فریاد لے کر جائے تو کہاں جائے اور کس سے مدد مانگے۔ اس کا جواب شاید ضلعی انتظامیہ کے پاس بھی نا ہو

کراچی میں بارشیں،مراد علی شاہ کا کڑا امتحان: Reviewed by on . کراچی میں گزشتہ کئی روز سے موسم آبر آلود تھا مگر گزشتہ روز سے بارشوں کا آغاذ ہوتے ہی شہریوں کے چہرے کھل اوٹھے اور انھوں نے ابررحمت کو خوب انجوے کیا لیکن تھوڑی س کراچی میں گزشتہ کئی روز سے موسم آبر آلود تھا مگر گزشتہ روز سے بارشوں کا آغاذ ہوتے ہی شہریوں کے چہرے کھل اوٹھے اور انھوں نے ابررحمت کو خوب انجوے کیا لیکن تھوڑی س Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top