جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » کراچی میں لگے بل بورڈز اور شہریوں کو درپیش خطرات:

کراچی میں لگے بل بورڈز اور شہریوں کو درپیش خطرات:

شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر لگے بڑے سائز کے اشتہاری بورڈز اب تک عوام کا منہ چڑا رہے ہیں۔ متعدد اہم شاہراہوں حتیٰ کہ رہائشی علاقوں میں لگے بل بورڈز اب تک نہیں ہٹائے جا سکے جو کہ کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ لیکن صوبائی حکومت تو خود اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں ہے تو یہ مسئلہ کسے حل کرے گی اور اب تو عدالت عظمیٰ بل بورڈز ہٹانے کی تاریخ پر تاریخ دے دے کر ہلکان ہو گئی ہے۔ مگر شہری انتظامیہ ہے کہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے دو ماہ قبل کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر کراچی کی تمام شاہراہوں سے ہنگامی طو پر غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا مگر کاہلی کا یہ عالم کے سپریم کورٹ کا بل بورڈز ہٹانے کی تاریخ پر تاریخ اور مہلت دینے کے باوجود شہری انتظامیہ ڈہیٹ بنی تماشا دیکھ رہی ہے۔ کراچی کے شہریوں کا یہ کہنا ہے کہ بل بورڈز شہر کی خوبصورتی کو خراب کر رہے ہیں اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ بھی ہیں۔ شہری انتظامیہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بل بورڈز کو ہٹائے۔ اب دیکھتے ہیں کہ شہری انتظامیہ عدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل کب کرتی ہے۔

کراچی میں لگے بل بورڈز اور شہریوں کو درپیش خطرات: Reviewed by on . شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر لگے بڑے سائز کے اشتہاری بورڈز اب تک عوام کا منہ چڑا رہے ہیں۔ متعدد اہم شاہراہوں حتیٰ کہ رہائشی علاقوں میں لگے بل بورڈز اب تک نہیں شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر لگے بڑے سائز کے اشتہاری بورڈز اب تک عوام کا منہ چڑا رہے ہیں۔ متعدد اہم شاہراہوں حتیٰ کہ رہائشی علاقوں میں لگے بل بورڈز اب تک نہیں Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top