جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » اہم » کراچی میں معروف قوال امجد صابری کا قتل:

کراچی میں معروف قوال امجد صابری کا قتل:

اپنی منفرد آواز سے جانے جانئے والے معروف قوال امجد صابری کو ٢٢ جون ٢٠١٦ء کو کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ان کی جادوئی آواز کو ہمیشہ کے لیئے خاموش کر دیا۔ امجد صابری پاکستان کے معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے۔ فرید صابری اور ان کے بھائی مقبول صابری کی جوڑی کی گائی ہوئی قوالیاں دنیا بھر میں ان کی شہرت کا باعث بنیں۔ امجد صابری نے دنیا بھر میں اپنی منفرد والی کے انداز سے داد سمیٹھی اس کے علاوہ بھارت کی فلموں میں بھی اپنی قوالیاں پیش کرکے مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔ امجد صابری نے قوالی کو ایک نئے اور جدید انداز میں متعارف کروایا۔ ان کے مشہور کلام میں "تاجدار حرم" اور "بھر دو جھولی" خاص طور پر نمایاں ہیں۔ امجد صابری ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر رمضان کی خصوصیات کا حصہ تھے۔ ان کے موت کی خبر سے کراچی سمیت پورا پاکستان غم میں ڈوب گیا۔مجد صابری کی موت پر ملک بھر کے فنکاروں نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اورواقعہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کی ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور عینی شاہدین کی مدد سے دہشتگردوں کے خاکے تیار کئیے گئے ہیں۔ تحریک طالبان نے امجد صابری کے قتل کی ذمہداری قبول کی ہے۔ امجد صابری کے قتل سے قوالی کا ایک باب ہمیشہ کے لئیے بند ہو گیا مگر وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گے۔

کراچی میں معروف قوال امجد صابری کا قتل: Reviewed by on . اپنی منفرد آواز سے جانے جانئے والے معروف قوال امجد صابری کو ٢٢ جون ٢٠١٦ء کو کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ان کی جادوئی آواز کو ہمیشہ کے لیئے خامو اپنی منفرد آواز سے جانے جانئے والے معروف قوال امجد صابری کو ٢٢ جون ٢٠١٦ء کو کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ان کی جادوئی آواز کو ہمیشہ کے لیئے خامو Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top