اتوار , 23 جولائی 2017

Home » اہم » کراچی میں پانی کا سنگین بحران:

کراچی میں پانی کا سنگین بحران:

کراچی میں پانی کے بحران نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی مرکز کراچی اب ایک اور بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ دہشت گردی، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، گیس اور بجلی کے بحران کے بعد اب ان دنوں شہر پانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے۔
کراچی میں پانی کی کمی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ٹینکروں کے ذریعے پانی حاصل کیا جاتا رہا ہے۔ پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے زیر زمین پانی کو بورنگ اور کنوؤں کے ذریعے بھی نکال کر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس ورتحال میں اب عوام کرے تو کیا کرے۔ اس تمام معاملے میں واٹر بوڈ کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور حکومت سندھ نے تو آنکھیں بند کر رکھی ہے اس صورتحال میں عوام جائے تو کہاں جائے۔ کراچی میں آب رحمت نا برسنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی کا واحد ذرئع حب ڈیم بھی خشک ہو چکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے محلوں سے باہر آ کر پانی کے بحران کے حل کے لئیے ہنگامی طور پر اقدامات کرے۔

کراچی میں پانی کا سنگین بحران: Reviewed by on . کراچی میں پانی کے بحران نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی مرکز کراچی اب ایک اور بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ دہشت گردی، بھتہ خور کراچی میں پانی کے بحران نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی مرکز کراچی اب ایک اور بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ دہشت گردی، بھتہ خور Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top