پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » اہم » کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد:

کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد:

مبارک ہو، مبارک ہو۔

مبارک ہو، مبارک ہو۔ تو آخر کار موجودہ اقتدار اعلی نے کراچی کی عوام پر ترس کھا ہی لیا؟- اور سالوں بعد اقتدار میں موجود سیاستدانوں کو کراچی کے مسائل ادھر کھیچ ہی لائے۔ یاد رہے کہ یہ وہی حکومت ہے جو صرف پنجاب ہی میں کام کرتی اور ان کے ہی مسائل سنتی نظر آئے گی۔تو کراچی کی عوام کے لئے تو یہ حیرت انگیز بات ہے کہ موجودہ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسئلے کا حل نکال لی ہے۔ اور کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد وزیراعظم نوز شریف نے رکھا ہے۔ پنجاب جیسے تعمیراتی منصوبے، کراچی کے در پر دینے لگے دستک، دھکم پیل ،بھیڑ چال کی زندگی سےشہریوں کو ملے گا سکھ کا سانس، گرین لائن بس منصوبے کے ذریعے اب کراچی والے بھی جدید بس سروس سے ہو سکیں گے مستفید۔ گرین لائن بس منصوبے کا جال سرجانی سے ایم اے جناح روڈ تک بچھایا جائے گا جو کہ گرومندر ،بزنس ریکارڈراوربورڈ آفس سے ہوتا ہوا ،ناگن چورنگی تک پھلایا جائے گا،گرین لائن بس سروس جدید ترین منصوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ سستا اور تیز ترین سفر کا ایک ذریعہ ثابت ہوگا۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ عوامی منصوبہ وت پر مکمل ہوتا ہے یا نہیں اسکا جواب تو حکومت کے علاوہ اور کسی کے پاس بھی نہیں۔

کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد: Reviewed by on . مبارک ہو، مبارک ہو۔ تو آخر کار موجودہ اقتدار اعلی نے کراچی کی عوام پر ترس کھا ہی لیا؟- اور سالوں بعد اقتدار میں موجود سیاستدانوں کو کراچی کے مسائل ادھر کھیچ ہی مبارک ہو، مبارک ہو۔ تو آخر کار موجودہ اقتدار اعلی نے کراچی کی عوام پر ترس کھا ہی لیا؟- اور سالوں بعد اقتدار میں موجود سیاستدانوں کو کراچی کے مسائل ادھر کھیچ ہی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top