جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » کرداروں کے لیے ناقابل شناخت بن جانے والے 12 اداکار

کرداروں کے لیے ناقابل شناخت بن جانے والے 12 اداکار

اداکاروں کو اپنے کام کے لیے بہت کچھ کرنا ہوتا ہے، تاثرات سے لے کر باڈی لینگویج، سب کو کردار کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔آج کے دوران جدید ترین ویژول ایفیکٹس سے جادو کی طرح فلموں میں لوگوں کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔مگر کچھ لوگ اب بھی پرانے طریقے کو ترجیح دیتے ہیں یعنی میک اپ اور ہیئر آرٹسٹ، کاسٹیوم ڈیزائنر اور دیگر باصلاحیت افراد کے ساتھ خود کو بدل دیتے ہیں۔یہاں ایسے ہی چند اداکاروں کے بارے میں جانیں جو میک اپ کے نتیجے میں ناقابل شناخت ہوکر رہ گئے۔
× ہیتھ لیجر:
بیٹ مین سیریز کی فلم دی ڈارک نائٹ میں جوکر کا کردار ادا کرنے والے ہیتھ لیجر اپنے اصل روپ سے بالکل ہٹ کر نظر آئے اور انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہوگیا تھا۔
× بریڈ پٹ:
بریڈ پٹ ہولی وڈ کے سپراسٹار ہیں اور اکثر بہترین کرداروں میں نظر آتے ہیں تاہم فلم دی کریز کیس آف بنجامن بٹن میں ان کا روپ بالکل ہٹ کر تھا بلکہ ناقابل شناخت تھا۔
× رالف فیننیز:
ہوسکتا ہے آپ نے اس اداکار کا نام بھی نہ سنا ہو مگر اس کی مشہور ترین فلم میں اس کے کردار کا نام سنتے ہی ہوسکتا ہے آپ پہچان لیں یعنی ہیری پوٹر سیریز کا لارڈ ولڈیمورٹ۔
× روبن ولیمز:
روبن ولیمز اپنے پرمزاح کرداروں کی بناءپر جانے جاتے تھے اور مسز ڈاﺅٹ فائر میں ان کا روپ یقیناً چونکا دینے والا تھا۔
× جم کیری:
ہولی وڈ میں کامیڈی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے جم کیری نے ڈاکٹر سیوسز: ہاﺅ دی گرینچ اسٹول کرسمس میں گرینچ کا کردار ادا کیا اور بیشتر پرستاروں کو علم ہی نہیں کہ گرینچ کے روپ میں جم کیری تھے۔
× ایڈی مرفی:
اگر تو آپ نے ہولی وڈ فلم دی نٹی پروفیسر دیکھی ہے تو اس میں پروفیسر کے کردار ادا کرنے والے ایڈی مرفی کو پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔
× بل نگھے:
کیا آپ نے پائریٹس آف دی کیریبین : ڈیڈ مین چیسٹ دیکھی ہے ؟ تو اس میں ڈیوی جونز کا کردار ضرور دیکھا ہوگا ؟ کیا آپ اسے ادا کرنے والے شخص کی اصل شکل سے بھی واقف تھے؟
× ٹم روتھ:
پلانیٹ آف دی ایپس کو ہولی وڈ کی کلاسیک فلموں میں سے ایک مانا جاتا ہے اور اس میں General Thade کا کردار ادا کرنے والے ٹم روتھ کو پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔
× جان ٹروولٹا:
اس اداکار نے فلم ہیئر اسپرے میں ایک خاتون ایڈنا ٹرن بالڈ کا کردار ادا کیا۔
× Daveigh Chase:
کیا آپ نے ہارر فلم دی رنگ اور دی رنگ ٹو دیکھی ہے ؟ تو اس میں سمارا کا کردار ضرور یاد ہوگا جو Daveigh Chase نے ہی ادا کیا تھا۔
× ہیلن بونھم کارٹر:
پلانیٹ آف دی ایپس میں آری کا کردار اس معروف اداکارہ نے ادا کیا تھا کیا آپ پہچان سکے تھے؟
× رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر:
ویسے تو رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر کو بیشتر افراد آئرن مین کے کردار کی وجہ سے جانتے ہیں مگر ٹروپک تھنڈر میں انہوں نے کرک لازروس کا کردار ادا کیا جس میں وہ ناقابل شناخت تھے۔

کرداروں کے لیے ناقابل شناخت بن جانے والے 12 اداکار Reviewed by on . اداکاروں کو اپنے کام کے لیے بہت کچھ کرنا ہوتا ہے، تاثرات سے لے کر باڈی لینگویج، سب کو کردار کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔آج کے دوران جدید ترین ویژول ایفیکٹس سے جادو اداکاروں کو اپنے کام کے لیے بہت کچھ کرنا ہوتا ہے، تاثرات سے لے کر باڈی لینگویج، سب کو کردار کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔آج کے دوران جدید ترین ویژول ایفیکٹس سے جادو Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top