جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » تاریخ کے جھروکے سے » کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز کے بچپن اور کریئر میں حاصل کردہ اعزازات :

کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز کے بچپن اور کریئر میں حاصل کردہ اعزازات :

انسان کا بچپن اس کی زندگی کے سب سے حسین ترین لمحات اور بے فکری پر مشتمل ہوتا ہے کوئی بچپن میں شرارتی تو کوئی بہت ہی معصوم سا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز کے بچپن کی کچھ نایاب تصاویر دکھانے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی کریئر میں حاصل کردہ اعزازات کے حوالے سے بھی کچھ باتیں شیئر کرنے جارہے ہیں۔تو آئیے دیکھتے ہیں ہمارے سپر اسٹارز بچپن میں کیسے دکھائی دیتے تھے اور انہوں نے اپنے کریئر کے دوران کیا کیا اعزازات حاصل کئے۔
شاہد آفریدی:
شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹار ہیں عوام میں ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جب تک وہ وکٹ پر موجود ہوتے ہیں میدان بھرا رہتا ہے لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہیں آدھے سے زیادہ میدان خالی ہوجاتا ہے۔وہ ابھی جتنے خوبصورت نظر آتے ہیں بچپن میں اس سے بھی زیادہ خوبصورت تھے۔
سرفراز احمد:
“سرفراز دھوکہ نہیں دے گا” یہ ایک ایسا ڈائیلاگ ہے جو واقعی سرفراز احمد پر سوٹ کرتا ہے۔انڈر19 سے ہی اپنے روشن مستقبل کی دھاک بٹھانے والے پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے (تینوں فارمیٹ) کپتان سرفراز احمد نے حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر قوم کو سرفراز کردیا۔وہ اپنے بچپن میں بہت معصوم تھے۔
عمران خان:
عمران خان پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے کپتان مانے جاتے ہیں انہوں نے اپنے کرکٹ کریئر میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیئے جس میں سے ایک بانوے کا ورلڈکپ جیتنا بھی شامل ہے وہ بھی بچپن میں بہت خوبصورت تھے۔
مصباح الحق:
مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان ہیں انہیں اپنے کرکٹ کریئر کے دوران کافی تنقید کا بھی سامنا رہا لیکن انہوں نے تمام ناقدین کے منہ اپنی کارکردگی سے بند کرتے ہوئے انتہائی شاہانہ طریقے سے اپنے کریئر کا اختتام کیا ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم نمبر ون پر بھی براجمان ہوچکی ہے۔وہ اپنے بچپن میں بھی کافی معصوم دکھائی دیتے تھے۔
وسیم اکرم:
وسیم اکرم نے اپنے کریئر میں اتنے شاندار اعزازات حاصل کئے کہ ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ ان کی کرکٹ بال کو انتہائی خطرناک سوئنگ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے “سوئنگ کے سلطان” کا اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے اپنے کریئر کے دوران لاکھوں دلوں پر راج کیا وہ اپنے بچپن کی نایاب تصویر میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
انضمام الحق:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے کریئر میں بیشتر اعزازات حاصل کئے انہوں نے پاکستان کے لئے ٹرپل سینچری بھی اسکور کی۔ بانوے کے ورلڈ کپ کی فتوحات میں بھی ان کا بڑا کردار تھا وہ بچپن میں ببلو لگتے تھے۔
یونس خان:
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پاکستان کے سب سے بڑے بلے باز ہیں انہوں نے پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز اور 34 سینچریاں اسکور کررکھی ہیں وہ عظیم کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی ہیں ان کا بچپن بھی بڑا ہی حسین تھا۔
محمد عامر:
پیس، سوئنگ، یارکر، باؤنسر، لائن لینتھ اور جذبات یہ تمام چیزیں ایک فاسٹ بولر کو مکمل بولر بناتی ہیں۔ پاکستان کے بائیں ہاتھ سے گیند بازی کرنے والے محمد عامر میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں۔محض سترہ سال کی عمر میں کریئر کا آغاز کرے والے محمد عامر نے کریئر کے آغاز میں ہی بڑے بڑے بلے بازوں کی سانسیں روک دی تھیں بعد ازاں بدقسمتی سے وہ ایک اسکینڈل کا شکار ہوئے اور 5 سال طویل کرکٹ سے دور رہنے کے بعد دوبارہ ٹیم میں آئے اور اپنی موجودگی کو ثابت کیا۔

کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز کے بچپن اور کریئر میں حاصل کردہ اعزازات : Reviewed by on . انسان کا بچپن اس کی زندگی کے سب سے حسین ترین لمحات اور بے فکری پر مشتمل ہوتا ہے کوئی بچپن میں شرارتی تو کوئی بہت ہی معصوم سا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو پاکستان کرکٹ ٹ انسان کا بچپن اس کی زندگی کے سب سے حسین ترین لمحات اور بے فکری پر مشتمل ہوتا ہے کوئی بچپن میں شرارتی تو کوئی بہت ہی معصوم سا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو پاکستان کرکٹ ٹ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top