پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » اہم » کشمیریوں پر بھارتی مظالم ،پاکستان کا احتجاج:

کشمیریوں پر بھارتی مظالم ،پاکستان کا احتجاج:

پاکستان نے ہمیشہ کشمیرتوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر آواز بلند کی ہے۔خواں وہ کوئی بھی فورم ہو پاکستان نے اس دیرینہ مسئلے پر اپن آواز بلند کرتے ہوئے عالمی برادری کی اس مسئلے کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی ہے۔ اور ایسی مسئلے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات مسلسل کشیدگی کا شکار ہیں۔ بھارت اور پاکستان متواتر بار مزاکرات کے سلسلے میں ایک میز پر اکھٹے ہوئے ہیں۔ پاکستان کا مزاکرات کا ایجنڈا مسئلے کشمیر سرفہریت رہا ہے مگر بھارت اس مسئلہ پر کوئی بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت مزاکرات بے سود ثابت ہوئے ہیں۔حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت پر پاکستان نے ایک بار پھر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتہ کشمیریوں پر مظالم بند کرے اور مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ان بزدلانہ کاروایوں سے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیریوں کو اپنے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرنے پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے کے لئے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں نے مقبوضہ کشمیر میں درجنوں افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی بھارت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی ٹیلی کمیونکیشن، سیل فون اور انٹرنیٹ کمپنیوں نے بھی اپنی سروسز بند کررکھی ہیں جو مظلوم کشمیریوں کی آواز دبانے کی مذموم بھارتی کوشش ہے۔ پاکستان کے اندر بھی مختلف جماعتیں کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر احتجاج کر رہی ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم کی پر روز اپیل پر یوم سیاہ بھ پور انداز میں منایا گیا۔اس موقع پر شہر شہر احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے، احتجاجی جلسے اور سیمینار منعقد کئے گئے۔ اور کشمیروں سے اظہار یکجہتی کی گئی۔ ان تمام حقائق کی روشنی میں ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ وہ صبح دور نہیں جو کشمیر کی آزادی کا سورج لے کر طلوع ہو گی اور دشمن کے ناپاک ارادے ہمشہ کے لئیے خاک میں مل جائیں گے

کشمیریوں پر بھارتی مظالم ،پاکستان کا احتجاج: Reviewed by on . پاکستان نے ہمیشہ کشمیرتوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر آواز بلند کی ہے۔خواں وہ کوئی بھی فورم ہو پاکستان نے اس دیرینہ مسئلے پر اپن آواز بلند کرتے ہوئے عالمی براد پاکستان نے ہمیشہ کشمیرتوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر آواز بلند کی ہے۔خواں وہ کوئی بھی فورم ہو پاکستان نے اس دیرینہ مسئلے پر اپن آواز بلند کرتے ہوئے عالمی براد Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top