بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » کم وقت میں بے پناہ شہرت پانے والے پاکستانی فنکار:

کم وقت میں بے پناہ شہرت پانے والے پاکستانی فنکار:

پاکستان شوبز انڈسٹری کا شمار بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے،ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں،لیکن پھربھی بہت سے اداکار ہیں جو شوبز میں آتے ہیں ۔میڈیا میں داخل ہونا اور کم وقت میں اپنی الگ پہچان بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ،لیکن بہت سے خوش قسمت اداکار ایسے بھی ہیں جو شوبز کی دنیا میں آتے ہی چھا جاتے ہیں۔یہاں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کے بارے میں تفصیلات بیان کی جارہی ہیں جنہوں نے اپنا فنی سفر دو سال قبل شروع کیا تھا ور آج ان کا شمار انڈسٹری کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
عدنان ملک:
پاکستان کے مشہور اداکار عدنان ملک نے نجی ٹی وی چینل کے مقبول ڈرامے ،صدقے تمہارے سے انڈسٹری میں قدم رکھا ،ان کے بارے میں یہ کہنا صحیح ہوگا کہ وہ آتے ہی چھا گئے۔عدنان ملک نہ صرف پرکشش شخصیت کے مالک ہیں بلکہ اداکاری بھی بہترین کرتے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں مزید اچھے پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔
گوہررشید:
من مائل اور ڈائجسٹ رائٹرز جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گوہر رشید اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ضرورت بن چکے ہیں ،گوہر فیچر فلم شکوہ میں بھی کام کرچکے ہیں ،جس میں بہترین اداکاری کے باعث انہیں نامزد بھی کیا گیا تھا۔
مریم انصاری:
مریم کا تعلق روشنیوں کے شہر کراچی سے ہے،انہوں نے پاکستانی نجی چینل کے ڈرامے چادر سے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز کیا لیکن شہرت ڈرامے شناخت سے ملی ،مریم مشہور ترین ڈرامے دل لگی کا بھی حصہ رہ چکی ہیں ،اداکاری کے ساتھ انہوں نے ماڈلنگ اور بطورآر جے بھی نام کمایا۔
زاہد احمد:
کم وقت میں بڑی شہرت حاصل کرنے والے اداکاروں میں اگر سب سے مشہور ہونے والے اداکار کا ذکر کیا جائے توبلاشبہ زاہداحمد کا نام سامنے آئے گا۔زاہد نے نجی چینل کے ڈرامے محرم سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ،اور ایک کے بعد ایک سپر ہٹ سیریلز کا حصہ بنتے چلے گئے،بہترین اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث ان کا شمار موجودہ دور کے نمبر ون اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔اُن کے کیرئیر میں ڈرامہ سیریل سنگت،ذرا یاد کر،تم میرے پاس رہو،جگنو شامل ہیں ،اس کے علاوہ انہوں نے انور مقصود کے تھیٹر ڈرامے سوا 14 اگست اور پونے 14 اگست میں بھی کام کیا ہے۔
حریم فاروق:
حریم فاروق کاشمار بھی کم عرصے میں زیادہ شہرت حاصل کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے،حریم نے نہ صرف اداکاری میں خود کو منوایا ہے بلکہ وہ حال ہی میں ریلیز ہوئی پاکستانی فلم جاناں کی کو پروڈیوسرز میں سے ایک ہیں۔انہوں نے ڈرامہ سیریل موسم کے ذریعے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا ،جبکہ اس سے پہلے وہ انور مقصود کے ڈرامے پونے 14 اگست میں فاطمہ جناح کا کردار ادا چکی ہیں۔ان کے کیر ئیر میں میرے ہمدم میرے دوست،دوسری بیوی،دیارِدل،میرے جیون ساتھی اور ڈرامہ سیریل صنم شامل ہیں۔

کم وقت میں بے پناہ شہرت پانے والے پاکستانی فنکار: Reviewed by on . پاکستان شوبز انڈسٹری کا شمار بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے،ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں،لیکن پھربھی بہت سے اداکار ہیں جو شوبز میں آتے ہیں ۔میڈیا پاکستان شوبز انڈسٹری کا شمار بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے،ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں،لیکن پھربھی بہت سے اداکار ہیں جو شوبز میں آتے ہیں ۔میڈیا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top