جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » کیا آپ ایکٹر بننا چاہتے ہیں

کیا آپ ایکٹر بننا چاہتے ہیں

کیا آپ نے کبھی خود کو ایک مشہور ایکٹر کے طور پر دیکھا؟یقینا نئے ادکاروں کی دلی خواہش ہوتی ہے خواب ہوتا ہے ایکٹر بننے کا۔ اگر ایسا ہے تو آپ اپنے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔ یہ بات ہمیشہ یا د رکھیں کہ کوئی بھی بغیر محنت کے ایکٹر نہیں بن سکتا۔ مشہور فلمی ستارے اپنے مشکل دور کو بار بار یاد کرتے ہیں، کوشش کرنا، وقت نکالنا، لگن سے کام کرنا اور صبر وہ بنیادی باتیں ہیں‌جو آپکو جلد ہی ایک مقام دلا سکتی ہیں۔

یہ ہے پاکستان، یقینآ یہاں کلچر ،روایات اور اخلاقیات کی اپنی قدریں‌ہیں۔ ہم ہالی وڈ یا بالی وڈ کی فلمیں تو دیکھ سکتے ہیں لیکن انتا بڑا بننے کے لئے جس محنت کی ضرورت ہے وہ نہیں‌کر پاتے۔ خیر بات کو مختصر کرتے ہوئے آج ہم کچھ نئی ٹپس دینا چاہتے ہیں تاکہ نئی آنے والوں‌کی رہنمائی ہو۔

اداکاری ایک مسلسل سیکھنے والا کام ہے، اور ہر اداکار تھوڑا تھوڑا سیکھ کر آگے بڑھتا ہے۔ یہ بات ذہن میں‌رکھیں‌کہ اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں‌تو سب سے پہلا کام شروع کرنے کا ہے۔ شروع میں‌ہر ایک کے ساتھ خوش دلی سے ہر طرح کا رول ادا کرنے کی کوشش کریں۔

How to become actor in pakistan

How to become actor in pakistan

ٹی وی، ڈرامہ، فلم، کسی بھی طرح کا رول مل جائے تو ضرور کوشش کریں، اور اپنے سینئرز کی بات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ وہ اپنے سکھائیں گے اور اپنی پوری توجہ کام کی طرف رکھیں۔

مگر سوال یہ ہے کہ ایکٹنگ یا ماڈلنگ کی جاب یا کام ملے کہاں سے؟ اس کا جواب یہ کہ فلم یا ٹی وی کے اندر کام کرنے والے افراد سے رابطہ کیا جائے. ویب سائٹس جیسا کہ او ایل ایکس وغیرہ، اخبارات اور ٹی شوز میں دیے گئے اشتہارات کو پڑھتے رہیں.

ہماری پہلی ٹپ یہ ہے کہ لوکیشن پر جائیں، ہر اس جگہ جائیں اور کھلے دل سے جائیں جہاں‌آپ کو بلایا جا رھا ہے کیوں کہ تمام کمپنیوں‌کا اپنا سیٹ اپ ہوتا ہے ، کبھی وہ کسی دوسرے شہر جاتے ہیں‌تو کبھی صحراوں یا جنگلات میں‌شوٹنگ ہوتی ہے.

دوسری ٹپ یہ کہ جو کہا جائے کرنے کو وہ کیا جائے. کیوں‌کہ سکرپٹ آپ کے موڈ کو دیکھ کرنہیں لکھا جاتا بلکہ ہر طرح‌کے سین کی ڈیمانڈ الگ ہوتی ہے.

وقت اور جزبات کی قربانی دینا ایکٹرز کے لئے ضروری ہوتا ہے بلکہ مجبوری ہوتا ہے. آپ کو سخت ٹائم سے گزرنا ہوتا. کبھی کبھی صرف ایک شاٹ لینے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا. بعض دفعہ ایک ہی رول بار بار دہرایا جاتا ہے.

اور آخری بات یہ صبر سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، کوئی شخص راتوں رات بلندیوں تک نہیں‌پہنچ جاتا، کسی بھی مقام کے پیچھے برسوں‌کی محنت ہوتی ہے.
3
سارے رنگ کے نام سے شروع کی گئی ذاتی پروڈکشن میں ہمیں‌ایکٹرز اور ایکٹریس کی ضرورت ہے. وہ حضرات رابطہ کریں‌ جو بہت شروع سے کام کرنا چاہتے ہوں، یہ ایک ابتدائی کوشش ہے . ہم امید کریں گے کہ ہمارا اور آپکا ساتھ اچھا رہے.

کیا آپ ایکٹر بننا چاہتے ہیں Reviewed by on . کیا آپ نے کبھی خود کو ایک مشہور ایکٹر کے طور پر دیکھا؟یقینا نئے ادکاروں کی دلی خواہش ہوتی ہے خواب ہوتا ہے ایکٹر بننے کا۔ اگر ایسا ہے تو آپ اپنے خواب کو پورا کر کیا آپ نے کبھی خود کو ایک مشہور ایکٹر کے طور پر دیکھا؟یقینا نئے ادکاروں کی دلی خواہش ہوتی ہے خواب ہوتا ہے ایکٹر بننے کا۔ اگر ایسا ہے تو آپ اپنے خواب کو پورا کر Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top