جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس مشہور بھارتی اداکارہ کی تصویر ہے؟

کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس مشہور بھارتی اداکارہ کی تصویر ہے؟

بالی وڈ میں بااثر اداکاری سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ ودیا بالن اب ایک مرتبہ پھر نئے کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔بالی ووڈ انڈسٹری میں بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والی اداکارہ ودیا بالن نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کوئی عمررسیدہ شخص ہے، لمبے بال، لمبی داڑھی اور مونچھ کے ساتھ چہرے پر عینک دیکھ کر کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کسی خاتون کی تصویر ہے۔ودیا بالن نے اپنی شیئر کردہ تصویر کے ساتھ لکھا کہ پہلی مرتبہ اس قسم کا یہ میرا پہلا کردار ہے جو صرف اسٹیج پلے کیلئے ہے جب کہ ودیا نے اس اسٹیج پلے کا نام بھی لکھا لیکن وہ اتنا پیچیدہ ہے کہ اسے سمجھنا آسان نہیں۔
ودیا بالن نے اپنے کیرئیر کا آغاز معروف ٹی وی شو ہم پانچ سے کیا جس کے بعد انہوں نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم پرنیتا سے فلم نگری میں قدم رکھا۔ودیا نے ڈرٹی پکچر، عشقیہ، ہماری ادھونی کہانی اور بھول بھلیا جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس مشہور بھارتی اداکارہ کی تصویر ہے؟ Reviewed by on . بالی وڈ میں بااثر اداکاری سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ ودیا بالن اب ایک مرتبہ پھر نئے کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بالی وڈ میں بااثر اداکاری سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ ودیا بالن اب ایک مرتبہ پھر نئے کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top