جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » کیا آپ جانتے ہیں بھارتی ٹی وی کا شاہ رخ خان کون ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں بھارتی ٹی وی کا شاہ رخ خان کون ہے؟

ھارتی فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان کنگ آف رومینس کے نام سے مشہور ہیں لیکن ٹی وی انڈسٹری کا کنگ آف کامیڈی کون ہے اس بات سے آپ یقیناً ناواقف ہوں گے۔بھارتی رپورٹ کے مطابق ھارت کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اب بھارتی ٹی وی کے شاہ رخ خان کہلا ئے جانے لگے ہیں۔کپل نہ صرف بہترین کامیڈین ہیں بلکہ وہ ہندوستان کی کروڑوں عوام کا دل جیتنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں ،حال ہی میں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ رشوت اور کرپشن کے معاملے میں سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنےرہے۔اور اب ان کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے جس بنگلے میں اپنا آفس قائم کیا ہے وہ غیر قانونی ہے۔س بات میں کتنی سچائی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا ،لیکن بھارت میں کپل کے چاہنے والے بے شمار ہیں جن میں بولی وڈ کے بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کپل کی کامیابی کی کہانی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے بہت حد تک ملتی ہے،شاہ رخ بھی جب ممبئی آئے تھے تو بالکل تنہا تھے،ان کے پیچھے بولی وڈ کی کسی بڑی شخصیت کا ہاتھ نہ تھا ۔بالکل اسی طرح کپل شرما بھی خالی جیب ممبئی آئے اور اپنی کامیابی کا سفر 2007 میں بھارتی نجی چینل سے شروع ہونے والے کامیڈی شو “دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج” سے کیا اور آج کپل بولی وڈ کے کئی بڑے ستاروں سے زیادہ شہرت اور دولت کے مالک ہیں ۔

کیا آپ جانتے ہیں بھارتی ٹی وی کا شاہ رخ خان کون ہے؟ Reviewed by on . ھارتی فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان کنگ آف رومینس کے نام سے مشہور ہیں لیکن ٹی وی انڈسٹری کا کنگ آف کامیڈی کون ہے اس بات سے آپ یقیناً ناواقف ہوں گے۔بھارتی رپورٹ کے ھارتی فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان کنگ آف رومینس کے نام سے مشہور ہیں لیکن ٹی وی انڈسٹری کا کنگ آف کامیڈی کون ہے اس بات سے آپ یقیناً ناواقف ہوں گے۔بھارتی رپورٹ کے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top