بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » کیا اب پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنا پڑے گا؟

کیا اب پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنا پڑے گا؟

بجنگی جنون میں مبتلا بھارتی اب حدیں پار کر گئے۔ امن کے سفیروں سے نفرت کی انتہا کر دی۔ پاکستانی اداکار انتہا پسندوں کا حدف بن گئے۔ بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو ڈیڈ لائن دے دی۔ انتہا پسند تنظیم آپے سے باہر ہو گی۔ مہاراشٹرا ناونرمان سینا نے پاکستانی اداکاروں کو ٤٨ گھنٹوں میں ھارت چھوڑنے کا کہہ دیا۔ یہی نہیں مارنے پیٹنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ انتہاء پسندوں نے بالی وڈ سے بھی پاکستانی اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ انتہاء پسند پہلے بھی غلام علی، راحت فتح علی خان سمیت کئی اداکاروں اور گلوکاروں کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔پاکستانی فنکار فواد خان، علی ظفر، ماہرہ خان، راحات فتح علی خان، عمران عباس اور ماوریٰ حسین ان دنوں بھارتی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ہم اس وقت آں پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کا زکر کر رہے ہیں جنہیں بالی وڈ اور بھارتی عوام کے اپنے فن کے زریعے دل جیتے.
غلام علی:
چند ماہ قبل شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث معروف غزل گائیک غلام علی ممبئی میں غزل محفل میں پرفارم نہیں کرسکے تھے۔
فواد خان:
پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں ایک انوکھے کردار میں نظر آئیں گے، فلم کے کچھ مناظر جاری کردیئے گئے ہیں جو شائقین کی توجہ حاصل کررہے ہیں، اس کے علاوہ وہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے ساتھ ایک فلم سائن کی ہے جبکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ فواد خان آئندہ سیزن میں کافی ود کرن کے پہلے مہمان ہوں گے، تاہم فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
علی ظفر:
پاکستانی گلوکار پلس اداکار علی ظفر جو تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن اور کل دل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، وہ آئندہ گوری شندے کے نئے پراجیکٹ ڈیئر زندگی میں نظر آئیں گے، ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان بھی فلم کا حصہ ہیں، بالی ووڈ میں یہ خبریں بھی گرم ہیں کہ یش راج فلمز علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال کو بھی لانچ کرنے والی ہے۔
ماہرہ خان:
کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان کی ہیروئن ہیں، جو آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔
راحت فتح علی خان:
پاکستان کی آواز راحت فتح علی خان جو گزشتہ کئی سال سے بھارتی فلموں میں سر بکھیر رہے ہیں، ان کے پاس اب بھی کئی بڑی فلموں کے گانے ہیں۔
ماورا حسین:
پاکستانی ٹی ڈراموں سے شہرت پانے والی ماوریٰ حسین بھی بھارتی فلم صنم تیری قسم سے اپنا ڈیبیو کرچکی ہیں، کئی بڑے نام انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔
عمران عباس:
پاکستان ٹی وی ڈراموں کا ایک اور مشہور نام عمران عباس بھی بھارتی فلموں جاں نثار اور کریچر تھری ڈی میں کام کرچکے ہیں، کرن جوہر کی اے دل ہے مشکل میں خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔

کیا اب پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنا پڑے گا؟ Reviewed by on . بجنگی جنون میں مبتلا بھارتی اب حدیں پار کر گئے۔ امن کے سفیروں سے نفرت کی انتہا کر دی۔ پاکستانی اداکار انتہا پسندوں کا حدف بن گئے۔ بھارت میں موجود پاکستانی فنکار بجنگی جنون میں مبتلا بھارتی اب حدیں پار کر گئے۔ امن کے سفیروں سے نفرت کی انتہا کر دی۔ پاکستانی اداکار انتہا پسندوں کا حدف بن گئے۔ بھارت میں موجود پاکستانی فنکار Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top