پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » اہم » گوگل نمائندوں کا دورۂ پاکستان:

گوگل نمائندوں کا دورۂ پاکستان:

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اندر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ خواہ وہ کھیل ہو یا صحت،صحت ہو یا تعلیم پاکستان کے نوجوان نسل نے اپنے ٹیلنٹ سے نا صرف ملک بلکہ دنیا پھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور دنیا پھر میں پاکستان کے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کو ہمیشہ پزیرائی ملی ہے۔جو ملک و قوم کے لیئے باعث فخر ہے۔ حال ہی میں دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے نمائندے ڈیزائننگ اور ویب ڈویلپمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار پاکستانی یونیورسٹیز کا دورۂ کر رہی ہے۔ اپنے ١١ روزے کے دوران گوگل کے نمائندے پاکستان کی نو یونیورسٹیوں میں جائیں گے۔یہ دورہ ٣٠ اگست سے ٩ ستمبر تک ہو گا۔ جس میں وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن،این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز، ٹوپی ضلع صوابی میں واقع غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور میں لمز اور یو ای ٹی کے علاوہ یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کا دورہ کرے گی۔
گوگل نمائندوں کے دورۂ پاکستان کا مقصد چھوٹے ڈویلپرز، ڈیزائنرز اور بلاگرز کے کام کی حوصلہ افزائی کے علاوہ انھیں ایپس اور ویب سائٹس کے ذریعے پیسہ کمانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔گوگل کا یہ ایونٹ ویب ڈیزائینگ اور ایپ ڈویلمپنٹ میں اپنا کریئر شروع کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے مدد گار ثابت ہو گا اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ گوگل نمائندوں کا یہ دورہ انتہائی سود مند ثابت ہو گا۔

گوگل نمائندوں کا دورۂ پاکستان: Reviewed by on . اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اندر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ خواہ وہ کھیل ہو یا صحت،صحت ہو یا تعلیم پاکستان کے نوجوان نسل نے اپنے ٹیلنٹ سے نا صرف ملک بلکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اندر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ خواہ وہ کھیل ہو یا صحت،صحت ہو یا تعلیم پاکستان کے نوجوان نسل نے اپنے ٹیلنٹ سے نا صرف ملک بلکہ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top