جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اہم » گوگل پبلشر پاکستان سے سٹوڈنٹ کیسے فائدہ اٹھائیں

گوگل پبلشر پاکستان سے سٹوڈنٹ کیسے فائدہ اٹھائیں

گوگل ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہو چکا ہے. یہ دورہ 30 اگست سے شروع ہوا اور10 ستمر کو ختم ہو گیا. میں امید کرتا ہوں‌کہ پاکستان کے ہر ٰیونیورسٹی لیول کے سٹوڈنٹ نے یہ خبر ضرور پڑھی ہوگی. اگر نہیں‌پڑھی تو میں‌مختصر بتا دو کہ پاکستان میں‌پہلی بار گوگل کی ٹیم آئی تھی اور آٹھ بڑی یونیورسٹیوں‌کا دورہ کیا گیا. یونیورسٹیوں‌کا نام دیکھنے کےلئے اس لنک پر جائیں لنک
گوگل ٹیم کے دورے کا مقصد سٹوڈنٹس کو گوگل کی تین سروسز کے باری میں‌آگاہی دینا تھی. خاص کر ان سٹوڈنٹس کو جو ویب سائٹ ڈیزائننگ، ڈیویلیپنگ، موبائل ایپلی کیشن بنانے میں‌دلچسپی رکھتے ہیں اور بلاگر حضرات.گوگل ٹیم میں‌ وقاس برنی ویب مینیجر اور مسٹر احمد نوازمینیجر ایپس مہمان مقرر تھے.
تمام یونیورسٹیوں میں گوگل ایڈسینس اور گوگل ایڈ موب کاتعارف کروایا گیا. یہ دونوں سروسزپیسے کمانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں. گوکہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر فرد انٹرنیٹ سے پیسے کمائیں جیسے اشتہارات میں دلچسپی ضرور لیتا ہے مگر وہ پیسے دینے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یعنی گوگل “ایڈ سینس” اور “ایڈموب” کے بارے میں‌ شائد نہ جانتے ہوں. اس دورہ کا مقصد انہی دو سروسز کے بارے میں‌آگاہی فراہم کرنا تھا.

Google Publisher Pakistan How Google Admob and Adsense work

Google Publisher Pakistan How Google Admob and Adsense work

مگر،اس آرٹیکل کا مقصد یہ نیوز دینا نہیں‌بلکہ….نیچے ضرور پڑھیں

بلکہ میں ان تمام سٹوڈنٹس اور پڑھنے والوں‌کے لئے ایک ترتیب وار کورس دینا چاہتا ہوں جس کو آپ اس آرٹیکل اور گوگل ٹیم کے دورہ کی روح سمجھ لیں.
سوال یہ ہے کہ گوگل ٹیم پاکستان کیوں آئی صرف سٹوڈنٹس کو اپنی سروسز کا تعارف کروانے، اور اگر یہ تعارف ہو گیا ہے تو باقی پاکستانی نوجوان یا سٹوڈنٹس کیا کریں جو ان یو نیورسٹیوں سے تعلق نہیں رکھتے تھے ؟
اس دورہ کا مقصد یہ تھا کہ پورے پاکستان کوخاص کر طلبائ وطالبات کو یہ پیغام دیا جائے کہ آپ بھی ہماری سروسز کو استعمال کریں اوران سے پیسے کمائیں.

گوگل ایڈسینس اور ایڈ موب سے گھر بیٹھے پیسے کمائیں؟ کیسے کمائیں؟

پاکستان میں "گھربیٹھے پیسے کمائیں" جیسا جاذب نظر جملہ یقینا آپ کی نظروں سے بار بار گزرا ہوگا اورشائد آپ بھی ایک سے زیادہ بار ٹرائی کر چکے ہوں اور ناکام ہوئے ہو، مگر حقیقت پھرحقیقت ہے. جو لوگ شروع دن سے صحیح طریقے سے چلتے ہوئے گوگل ایڈسینس سے لنک ہیں وہ آج لاکھوں کما رہے ہیں، اور جو شروع دن سے یقین نہیں رکھتے تھے وہ آج بھی بھٹک رہے ہیں.آج کا یہ آرٹیکل بھی آپ لوگوں‌کو موٹیویٹ کرنے اور بتانے کے لئے ہے کہ اب گوگل بھی آکر بتا رہا کہ آپ بھی شروع کریں. مگر سوال یہ ہے کہ کیا کریں؟

وہ مراحل جو تمام پیسے کمانے والوں‌کے لئے ضروری ہیں

گوگل ایڈسینس پاکستان میں 10سال سے زیادہ عرصے سے چل رہا ہے اور بے شمار پاکسانی ویب سائٹس، افراد، استاد اس کے بارے میں اپنی پوری کوشش سے یوزر کو سمجھاتے رہتے ہیں. میں‌ایسی بے شمار ویب سائٹس کو پڑھتا رہتا ہوں جہاں پر بہتریں‌انداز میں‌گوگل ایڈسینس کو بتایا جاتا ہے.گویا آپ یوں‌سمجھ لیں‌کہ گوگل ایڈسینس پڑھانے والے بہت سے گرو ہیں جو اپنے اپنے انداز میں‌بتاتے رہتے ہیں.

گوگل ایڈسینس کے ہمارے کورس میں کیا شامل ہے ؟

گوگل ایڈسینس پر اتنا زیادہ لکھا جا چکا ہے کہ اب میں مزید کچھ نہیں لکھنا چاہتا، میں‌چاہتا ہوں آپ کا وقت ضائع نہ ہو، ساری تفصیلا ت پڑھنے کے بعد آپ کو جس چیز کی ضرورت ہوگی، وہ ایک ویب سائٹ ہے. ویب سائٹ کیسے بنائی جائے، اس پر گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ کیسے لگایا جائے، گوگل اینالٹک سے ویب سائٹ کیسے جوڑی جائے، سرچ انجن میں‌رینک کیسے لایا جائے،ان سب کی تفصیل ہمارے کورس میں‌شامل ہے.
کورس کی قیمت 5000ہے. یہ کورس خریدنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں.
saryrang@gmail.com

گوگل پبلشر پاکستان سے سٹوڈنٹ کیسے فائدہ اٹھائیں Reviewed by on . گوگل ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہو چکا ہے. یہ دورہ 30 اگست سے شروع ہوا اور10 ستمر کو ختم ہو گیا. میں امید کرتا ہوں‌کہ پاکستان کے ہر ٰیونیورسٹی لیول کے سٹوڈنٹ نے یہ گوگل ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہو چکا ہے. یہ دورہ 30 اگست سے شروع ہوا اور10 ستمر کو ختم ہو گیا. میں امید کرتا ہوں‌کہ پاکستان کے ہر ٰیونیورسٹی لیول کے سٹوڈنٹ نے یہ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top