اتوار , 23 جولائی 2017

Home » اہم » ہزاروں روپے کی ایک مسکراہٹ

ہزاروں روپے کی ایک مسکراہٹ

ہزاروں روپے کی ایک مسکراہٹ بہت پہلے میں نے ایک کہانی پڑھی تھی، "دو روپے کی ایک مسکراہٹ" بڑی خوبصورت سی کہانی تھی۔ اس میں ایک فوٹوگرافر اکثر سوچتا ہے کہ لوگ مسکراتے کیوں نہیں بس پھر وہ لوگوں کو مجبور کرنے کے لیے یہ بات عام کردیتا ہےکہ اس کے پاس جو مسکراکے تصویر اتروائے گا اس سےوہ دو روپے کم لے گا، اور اپنے بورڈ پر یہ الفاظ "دو روپے کی ایک مسکراہٹ" لکھواتا ہے۔ اس کے دو روپے کے لالچ میں کوئی نه بهی آئے یا نہیں لوگ اس کا بورڈ پڑھ کے ضرور مسکراتے تھے۔ بہرِکیف هر کوئی یه بورڈ پڑھ کے مسکرا دیتا۔ یہ کہانی وقت کے ساتھ مجھے یاد رہه گئی۔اب تو دو روپے کی اہمیت نہیں کوئی، مگر ایک مسکراہٹ کی قیمت لاکھوں ہزاروں میں ہے.۔ اس لیے تو کسی کی مسکراہٹ خوبصورت ہو تو اس کو hundred millions smile کا خطاب ملتا ہے۔ سب سے خوبصورت چہرہ مسکراتا هوا چہرہ ہوتا ہے ۔ جوعورتیں ہزاروں روپے بیوٹی سیلون اور قیمتی زیور کپڑوں پر خرچ کرتی ہے وه یہ جملہ غور سے پڑھ لیں انکے ہزاروں روپے بچ جائے گے۔ کسی دانش ور نے اسی موقعے کے لیے کها ہے" آپ کے پرانے کپڑوں پر لوگ کم ہی غور کریں گے اگر آپ کے پاس ایک بڑی سی مسکراہٹ ہو۔" ایک قدیم چینی کہاوت ہے" جو آدمی ہنس مکھ نہ ہو اسے دوکان نہیں کھولنی چاہیے۔" یہ کہاوت ان کاروباری لوگوں کے لیے بڑی مفید ہے جنهیں اونا کاروبار بڑھانے کی سمجھ نہیں آتی تو کیوں نہ ہزاروں روپے کی ایک مسکراہٹ کو آزمایا جائے؟ یہ آپ کو ہزاروں روپے کا فائدہ دے سکتی ہے۔ مسکرانے سے مراد اوپری دل سے مسکرآنا نہیں بلکہ دل سے مسکراہٹ۔ آپ سوچیں گے کہ دل سے کیسے مسکرایا جا سکتا ہے تو اس کے لے ایک علمِ نفسیات کے ماہر نے لکھا ہے۔ "محسوس ایسا هوتا ہے جیسے ہمارا فعل ہمارے احساس کی پیروی کرتا ہے۔ لیکن حقیقت یه ہے کہ فعل اور احساس ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ اگر ہم نے اپنے فعل کی اصلاح کر لی کیونکہ یہ قوت ارادی کے زیادھ ماتحت ہے، تو ہم بالواسطہ اپنے احساس کو بدل سکتے ہیں " بس پھر اپنے فعل کو بدل کے دلوں کو گرما دینے والی مسکراہٹ اپنے چہرے پر لے آئے آپکا احساس بھی بدل جائے گا اور آپ کے آس پاس کے لوگوں پر بھی خوشگوار اثر پڑیں گا۔ ایک مسکراہٹ دکھی دلوں کا علاج کر سکتی ھے با مقابلہ اس سنجیدہ ڈاکٹر کے جو صرف اپنا فرض پورا کرتا ہے۔ بڑی بڑی خرید و فروخت والی کمپنیاں ان لوگوں کو فوقیت دیتی ہے جو ان کی فروخت بڑھا سکے تو پھر آپ به ہزاروں کی مسکراہٹ کا فارمولا کیوں نہیں آزماتے۔ اور اگر میرا آرٹیکل پڑھ کے آپ کو فائدہ پہنچا تو مجھے بھی ہزاروں روپوں کی مسکراہٹ مل جائے گی۔

ہزاروں روپے کی ایک مسکراہٹ Reviewed by on . ہزاروں روپے کی ایک مسکراہٹ بہت پہلے میں نے ایک کہانی پڑھی تھی، "دو روپے کی ایک مسکراہٹ" بڑی خوبصورت سی کہانی تھی۔ اس میں ایک فوٹوگرافر اکثر سوچتا ہے کہ لوگ مسکر ہزاروں روپے کی ایک مسکراہٹ بہت پہلے میں نے ایک کہانی پڑھی تھی، "دو روپے کی ایک مسکراہٹ" بڑی خوبصورت سی کہانی تھی۔ اس میں ایک فوٹوگرافر اکثر سوچتا ہے کہ لوگ مسکر Rating:
scroll to top