جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » ہندو انتہا پسندوں کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ

ہندو انتہا پسندوں کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ

ہندوستان کی آزادی سے لے کر اب تک ہندو بنیاد پرستوں کی جانب سے فسادات، خوف اور عدم برداشت کے طویل باب تاریخ کی کتاب میں محفوظ ہیں- اب بھارت میں اقتدار میں موجود بی جے پی نے اپنے پہلے دورِ اقتدار میں ہندوتوا نظریے کو مضبوط کیا اور اقلیتوں کے امتزاج سے جڑی ثقافت کو ایک جگہ رکھ دیا گیا ہے۔ اس تعصب کی نظر صرف اقلیتیں ہی نہیں بالی ووڈ کے اداکار بھی شکار بنے ہیں۔ اب حال ہی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کا احوال یہ ہے کہ بھارت کے شہر احمد آباد میں بالی وڈ کے کنگ خان شارخ خان کو اس وقت تکلیف کا سامنہ کرنا پڑا جب وہ اپنی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ہندو انتہاپسندوں نے احمد آباد میں شوٹنگ کے سیٹ کے باہر کھڑی شاہ رخ خان کی گاڑی پرپتھراؤ کیا۔ س دوران مظاہرین نے شاہ رخ ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب پولیس نےاداکار شاہ رخ خان اور فلم کے سیٹ پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف احتجاجاً ایوارڈ واپس دینے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

ہندو انتہا پسندوں کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ Reviewed by on . ہندوستان کی آزادی سے لے کر اب تک ہندو بنیاد پرستوں کی جانب سے فسادات، خوف اور عدم برداشت کے طویل باب تاریخ کی کتاب میں محفوظ ہیں- اب بھارت میں اقتدار میں موجود ہندوستان کی آزادی سے لے کر اب تک ہندو بنیاد پرستوں کی جانب سے فسادات، خوف اور عدم برداشت کے طویل باب تاریخ کی کتاب میں محفوظ ہیں- اب بھارت میں اقتدار میں موجود Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top