جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » جامعات » یونیورسٹی آف درہم

یونیورسٹی آف درہم

یہ یونیورسٹی برطانیہ کے شہر درہم میں پائی جاتی ہے۔ یہ انگلینڈ کی ابتدائی یونیورسٹیز میں سے ایک ہے۔ یہ پچھلے چھ سو سالوں سے برطانیہ کو تعلیم کی سہولت دے رھی ہے۔ اور اس کا دعوہ ہے کہ یہ برطانیہ کی تیسری پرانی یونیورسٹی ھے۔
یہ اپنے طرز کی انوکھی یونیورسٹی ھے کیوں کہ یہ ایک قلعے میں یونیورسٹی بنائی گئی ہے۔ اس کا اہم مقصد اپنے معیار تعلیم کو بلند کرنا ہےاور یه اس کے علاقائی ۱۶ کالجز کو بھی گائڈ کرتی ہے۔
یہاں ھر سال ۱۶۳۵۵ طالب علم تعلیم حاصل کرتے ہیں جن میں سے ۱۱۵۵۰ انڈر گریجویٹ ہوتے ہیں اور ۴۸۰۵ پوسٹ گریجویٹ۔ اس کے علاوه یہاں ماسٹر اور ڈاکٹری پروگرام کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔
یہ یونیورسٹی پانچ سے آٹھویں نمبر پر لیگ ٹیبلز آف دی برٹش یونیورسٹی کے مطابق آئی ہے ۔ ٹائم میگزین کے مطابق یہ برطانیہ کے مڈل کلاس طبقے کے طالب علماء کو اپنی طرف متوجہ کرتی ھے جو اوکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش نہیں رکھتے۔ درہم یونورسٹی دوسرے نمبر پر بہترین یونیورسٹی ہے نہ صرف اپنے طلباء کی تعداد کی وجہ سے بلکہ اپنے معیار تعلیم کی وجہ سے بھی۔
اسے سنڈے ٹائم یونیورسٹی آف دا ائیر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
اس یونیورسٹی کے چانسلر سر تھامس ایلن ھے۔ اور وائس چانسلر کرس ہیگن ہے۔ یه یونیورسٹی ۲۲۷.۸ ہیکٹر کے علاقے پر مبنی ہے جس میں سے یونیسکو اور فائیو گریٹ بلڈنگ شامل ہے۔ اس کے علاوه اس یونیورسٹی کی بس صبح شام طلباء کے لیے مفت میں چلتی ہے۔
یہاں پر سائنس، اپلائیڈ سائیکولوجی، ادویات اور فارمیسی ، بزنس اور فائنانس اور بنیادی تعلیم دی جاتی ہے۔ برطانوی طلباء جو ایک اچھی اور کم قیمت میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف درہم ان کے لیے بہترین جگہ ہے۔

یونیورسٹی آف درہم Reviewed by on . یہ یونیورسٹی برطانیہ کے شہر درہم میں پائی جاتی ہے۔ یہ انگلینڈ کی ابتدائی یونیورسٹیز میں سے ایک ہے۔ یہ پچھلے چھ سو سالوں سے برطانیہ کو تعلیم کی سہولت دے رھی ہے۔ یہ یونیورسٹی برطانیہ کے شہر درہم میں پائی جاتی ہے۔ یہ انگلینڈ کی ابتدائی یونیورسٹیز میں سے ایک ہے۔ یہ پچھلے چھ سو سالوں سے برطانیہ کو تعلیم کی سہولت دے رھی ہے۔ Rating:
scroll to top