پیر , 24 جولائی 2017

Home » اہم » یہ وطن تمہارا ہے،تم ہو پاسباں اس کے:

یہ وطن تمہارا ہے،تم ہو پاسباں اس کے:

بے شک اس وطن کو حاصل کرنے کے لئیے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کر کے قربانی کی داستانیں رقم کیں اور ١٩٠٦ میں جو آزادی کی جو تحریک شروع ہوئی اس نے اپنی جدوجہد اور قائد اعظم محمد علی جناح کی بے لوس کوششوں کی بدولت ١٤ اگست ١٩٤٧ کو ایک آزاد ملک پاکستان حاصل کیا۔ ان ٤٠ سال کی آزادی کی جدوجہد میں کئی بار اس تحریک کو کچلنے کی کوششیں کیں گئی مگر وہ مسلمانوں کے عزم و حوصلے کے آگے دم توڑ گئی۔آج ہم ایک آزاد مملکت پاکستان میں آزادی سے بغیر کسی پابندی کے موجود ہیں۔ لیکن اگر ہم صرف اپنا سوچنے کے بجائے باحثیت ایک پاکستانی یہ سوچیں کہ آج ہم پاکستان کی ٦٩ ویں یوم آزادی منا رہے ہیں، ان ٦٩ سالوں میں ہم نے پاکستان کو کس حال پر لا کھڑا کیا ہے۔ پاکستن کی آزادی کے لئیے لاکھوں لوگوں نے کیا اس لئیے قربانیاں دیں تھی،کیا انکی قربانیوں کا یہ صلہ ہے کہ آج ٦٩ سال بعد پاکستان میں کرپشن، دشہت گردی، فرقہ واریت عام ہے۔اگر آج کے پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں ہر آدمی اپنی مرضی اور اپنے بنائے ہوئے اصولوں کو ہی مانتا ہے ریاست کے قوانین کو تو پاؤں تلے روندہ جاتا ہے،ہمارے کہاں آئے روز دہشت گردی میں کئی جانیں زائع ہو جاتیں ہیں لیکن ہم چپ رہتیں ہیں، کرپشن کرنے والے ہمارے سامنے سینہ پھولا کر چلتے ہیں ہم چپ رہتیں ہیں،قانون کی پاسداری ہم نہیں کرتے، حتہ تک کہ ہم آعلی ڈگری حاصل کرتیں ہیںاور نوکریاں رشوت دینے والوں کو ملتیں ہیں اور ہم صرف تماشہ ہی دیکھتے رہ جاتیں ہیں۔لیکن کبھی ہم نے یہ سوچا کہ اگر ہم خود ایک محب وطن پاکستانی شہری بن کر کرپشن کرنے والوں کو دیکھنے کے بجائے ان کے خلاف آواز بلند کریں تو اسکا جڑ سے خاتمہ ہو جائے۔ پاکستان میں دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں لیکن یہ سوچیں کہ یہ دہشت گرد ہم ہی میں سے ہیں۔اور وہ اس طرح کی کاروائیاں کیوں کر رہے ہیں۔اسکی وجہ یہ ہے کہ مہگاہی عام ہے اور کئی لوگ پیسے کی لالچ میں ان سرگرمیوں میں لگ جاتیں ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے دہشت گردی کے خلاف ہم آواز ہو کر اسکا مقابلہ کریں۔ رشوت لینے اور دینے والوں کے خلاف آواز بلند کریں اور ریاست کے قوانین کا خود بھی احترام کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔ تو کوئی بھی اندرونی طاقت اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے نہیں روک سکتی۔ بس ہم کو ثابت قدم راہ کر اس ملک کے اندر موجود تمام برائیوں کو مل کر جڑ سے اوکھاڑ پھکنا ہے اور آپس میں مل جلکربغیر کسی فرقہ وارات کے اپنے ملک کے ترقی کے لئے کام کرنا ہے تو وہ دن دور نہیں ہے جب ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی صفت میں کھڑا ہو گا۔ اس ملک کے لئے ہر پاکستانی کا دل اور جان قربان ہے کیونکہ ہم زندہ قوم ہیں،پایندہ قوم ہیں اور یہ وطن تمہارا ہے،تم ہو پاسباں اس کے۔

یہ وطن تمہارا ہے،تم ہو پاسباں اس کے: Reviewed by on . بے شک اس وطن کو حاصل کرنے کے لئیے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کر کے قربانی کی داستانیں رقم کیں اور ١٩٠٦ میں جو آزادی کی جو تحریک شروع ہوئی اس نے اپنی بے شک اس وطن کو حاصل کرنے کے لئیے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کر کے قربانی کی داستانیں رقم کیں اور ١٩٠٦ میں جو آزادی کی جو تحریک شروع ہوئی اس نے اپنی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top