اتوار , 23 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ »  لاس اینجلس میں68 ویں ایمی ایوارڈ کی شاندار تقریب

 لاس اینجلس میں68 ویں ایمی ایوارڈ کی شاندار تقریب

اسٹائل،گلیمر،حسین چہرے اور دلکش لباس۔ہر انداز خاص،ہر عدہ بے مثال۔لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاہ اتری کہیں میکپ کی چمک دھمک ساتھ جھلملاتی نفیس جیولری اور اسٹائلش گونز کے جلوے بکھرے۔ اس رنگا رنگ ایوارڈ شو میں ایمیلیا کلارک، پریانکا چوپڑا،صوفیا ٹرنر،مشیل ڈوکری،میسی ولیئمز،گووینڈولن کرسٹی، جوئین فروگٹ اورٹام ہیڈلٹن کی آمد نے میلہ لوٹ لیاجنہوں نے ریڈ کارپٹ پرخوب جلوے بکھیرے ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونیوالے اس ایوارڈ شو میں گیمز آف تھرونز کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔ ایوارڈ شو میں معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کو بہترین ڈرامہ سیریز قرار دیا گیا جبکہ او جے سمپسن پانچ کیٹیگریزمیں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی اور’ویپ‘کو بیسٹ کامیڈی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ بیسٹ ڈرامہ ایکٹریس کا ایوا رڈٹاٹیانا ماسلنے کو ڈرامہ’اورفین بلیک‘میں بہترین اداکاری کے نتیجے میں ملا اوربیسٹ ایکٹررامہ مالک کومسٹر روبوٹ کیلئے دیا گیا۔ تقریب میں بہترین ورائٹی سیریز رائٹنگ ،بہترین کامیڈی سیریزڈائیریکٹر ، ڈرامہ سیریز کی بہترین اداکارہ واداکار،بہترین معاون اداکارہ و اداکارسمیت دیگر کئی شعبوں کیلئے ایوارڈز تقسیم کئے گئے ۔

 لاس اینجلس میں68 ویں ایمی ایوارڈ کی شاندار تقریب Reviewed by on . اسٹائل،گلیمر،حسین چہرے اور دلکش لباس۔ہر انداز خاص،ہر عدہ بے مثال۔لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاہ اتری کہیں میکپ کی چمک دھمک ساتھ جھل اسٹائل،گلیمر،حسین چہرے اور دلکش لباس۔ہر انداز خاص،ہر عدہ بے مثال۔لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاہ اتری کہیں میکپ کی چمک دھمک ساتھ جھل Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top