جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اضافی » میری لینڈ ہائی وے پر نوٹوں کی بارش

میری لینڈ ہائی وے پر نوٹوں کی بارش

اربانا: امریکی ریاست میری لینڈ کے ہائی وے پر نوٹوں کی بارش ہوگئی جس پر ڈرائیوروں نے سڑک پر نوٹ لوٹنے کے لیے دھاوا بول دیا ۔
300275-marrylandhighwaymoneyrain-1415040499-126-640x480
میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے مطابق اربانا کے نزدیک بند باڈی کا ایک ٹریک رقم لے جارہاتھا کہ کسی وجہ سے اسک ایک دروازہ کھلارہ گیا اور اس میں رکھے کرنسی نوٹوں بیگوں میں سے ایک بیگ کھل گیا جس کے نتیجہ میں کرنسی نوٹ ہوا میں پھیل گئے ایسا لگتاتھا کہ ہائی وائے پر نوٹوں کی بارش ہورہی ہے جس پر سڑک سے گزرنے والے دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ہوا میں اڑنے والے نوٹ پکڑنے کے لیے دوڑ لگادی اسی دوران اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ کے اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیوروں کے نوٹ پکڑنے سے روک دیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے موقع پر ڈرائیوروں سے صرف 200 ڈالر واپس لے لیے ہیں جب کہ بیگ میں لاکھوں ڈالر موجود تھے جو ہوا میں بکھرے تھے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ رقم کا کتنا نقصان ہوا ہے تاہم انھوں نے ٹرک ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹرک سے اڑنے والی رقم واپس کردیں ورنہ یہ رقم اپنے پاس رکھنے والوں کے خلاف ڈکیتی کی کارروائی کی جائے گی ۔

میری لینڈ ہائی وے پر نوٹوں کی بارش Reviewed by on . اربانا: امریکی ریاست میری لینڈ کے ہائی وے پر نوٹوں کی بارش ہوگئی جس پر ڈرائیوروں نے سڑک پر نوٹ لوٹنے کے لیے دھاوا بول دیا ۔ میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے مطابق اربان اربانا: امریکی ریاست میری لینڈ کے ہائی وے پر نوٹوں کی بارش ہوگئی جس پر ڈرائیوروں نے سڑک پر نوٹ لوٹنے کے لیے دھاوا بول دیا ۔ میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے مطابق اربان Rating:
scroll to top