بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اضافی » پاکستانی طلباء کیلئے فری ویب سائٹ آفر

پاکستانی طلباء کیلئے فری ویب سائٹ آفر

کالج ، یونیورسٹی کے طلبا ء کیلئے فری ویب سائٹ آفر

کیا آپ طالب علم ہیں اور اپنی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں،ویب سائٹ بنانا کیوں ضروری ہے۔ دراصل ویب سائٹ ، مسلسل تبدیل ہوتی ہوئی تحریرو ں کا مجموعہ ہے، جیسا کہ روزانہ کی خبریں۔مگرہم بنا کر دے رہے ہیں ویب سائٹ ان طلبائ کو جوکوئی ریسرچ ورک،تھیسیز یا اپنا لکھا ہوا تحریری موادانٹرنیٹ پر شائع کرنا چاہتے ہیں۔ یقیناًتمام طالب علموں کو ایک الگ ویب سائٹ کی ضرورت نہیں، مگر لکھنے کے شوقین حضرات ضرور یہ چاہیں گے کہ ان کی اپنی تحریریں، خیالات، تجربات اور دوران تعلیم پڑھے گئے اسباق سے دوسروں کا بھی فائدہ ہو۔ یہ ایسا ہی ہے کہ اگر میڈیکل کا کوئی طالب علم اپنے روز مرہ کے لیکچر ویب سائٹ پر شامل کرتا رہے تو بہت سارے طلباء جومیڈیکل کو پڑھنا چاہتے ہیں وہ اس کاوش سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔

ویب سائٹ کیسے تیار ہوتی ہے

یقیناًانٹرنیٹ استعمال کر نے والے تمام دوست ویب سائٹ کے نام سے روشناس ہیں، فیس بک ہو یا گوگل، یا پھر آپ کی پسندید ہ کوئی ویب سائٹ ، یاد رہے کہ ہر ویب سائٹ بنیادی طور پر ایچ ٹی ایم ایل لینگوئج (ویب سائٹ ڈیزائن کرنے کی بنیادی زبان) سے بنتی ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس (HTML and CSS)دو زبانیں ہیں جو ایک مختصر سی سٹیٹک ویب سائٹ بنانے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ مگر آج کل تمام ویب سائٹس ڈائنامک ہیں اور سی ایم ایس (CMS)طریقے سے بنائی جا رہی ہیں۔

میں زیادہ کنفیوژ نہیں کر نا چاہتا۔ صرف وہ حضرات جو پروگرامنگ لینگوئج کی پریشانی میں نہیں جانا چاہتے ، ان کو ہم مشہور زمانہ ورڈپریس پر ڈائنامک ویب سائٹ بنا کر دیں گے۔یہ ویب سائٹ فری میں ہوگی۔دراصل میں چاہتا ہوں لکھاری سٹوڈنٹ کچھ نہ کچھ لکھیں، انگلش میں لکھیں یا اردومیں، آپ لکھنا شروع کریں، یہ ایک اہم اضافہ ہوگا۔ ویب سائٹ اردو میں اور نگلش میں ، یعنی دونوں زبانوں میں بنائی جاسکتی ہے۔

کتنا خرچہ ہوگا؟

بنیادی طور پر ویب سائٹ پر خرچہ چند چیزوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ، ڈومین اپنا خریدنا ہو تو، 2000، اپنی ویب ہوسٹنگ خریدنی ہو تو 2000اسی طرح ویب سائٹ ڈیزائن کروانی ہوتو وہ بھی بنانے والے کی مرضی ہے ، آپ سے کتنے وصول کرتا ہے۔ گویا ایک اچھی ویب سائٹ کم از کم 10,000تک بنا دی جاتی ہے۔

مگر میں طالب علموں سے (یہ آفر صرف طالب علم، اور علم کی بات لکھنے والوں کے لئے ہے) ویب سائٹ ڈیزائن کے کوئی پیسے نہیں لوں گا، ڈیزائن فری ہوگا۔ اسی طرح ویب سائٹ بھی آن لائن ہوسٹنگ پر فری دی جائے گے۔ آپ کا خرچہ صرف ڈومین خریدنے پر ہوگا، وہ بھی اگر فری والی ڈومین چاہیے تو مل جائے گی اور یہ خرچہ بھی نہیں ہوگا۔

پھر دیر کسی بات کی ، آج ہی اپنی فری ویب سائٹ بنوانے کی خدمت ہم سے لیں، آپ کو کرنا صرف یہ ہوگا کہ ای میل میں تمام تفصیل درج کرنی ہوگی ،کہ ویب سائٹ کس مقصد کے لئے بنانا چاہتے ہیں۔اور پھر ساری تفصیل اس ای میل پر بھیج دیں۔ saryrang@gmail.com  کوئی مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔  رابطہ لنک

پاکستانی طلبا کے لئے فر ی ویب سائٹ آفر

پاکستانی طلبا کے لئے فر ی ویب سائٹ آفر

پاکستانی طلباء کیلئے فری ویب سائٹ آفر Reviewed by on . کالج ، یونیورسٹی کے طلبا ء کیلئے فری ویب سائٹ آفر کیا آپ طالب علم ہیں اور اپنی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں،ویب سائٹ بنانا کیوں ضروری ہے۔ دراصل ویب سائٹ ، مسلسل تبد کالج ، یونیورسٹی کے طلبا ء کیلئے فری ویب سائٹ آفر کیا آپ طالب علم ہیں اور اپنی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں،ویب سائٹ بنانا کیوں ضروری ہے۔ دراصل ویب سائٹ ، مسلسل تبد Rating:
scroll to top