پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » اضافی » گوڈیڈی کی ڈومین اپنے ہوسٹنگ سرور پر کیسے لائیں

گوڈیڈی کی ڈومین اپنے ہوسٹنگ سرور پر کیسے لائیں

گوڈیڈی (GoDaddy)سے خریدی ہوئی ڈومین کو اپنے سرور کے ساتھ کیسے لنک کیا جائے ؟(آج کا سوال)

ایک ویب ڈیزائنر ، ڈویلوپر اور ایڈمنسٹریٹر کو جن باتو ں سے بار بار واسطہ پڑتا ہے ، ان میں سے آج ایک اہم بات پر تھوڑا سا لکھنا چا ہ رہا ہوں۔
آج کا سوال اوپر دیا جا چکا ہے کہ اگر کسی شخص نے مشہور زمانہ ڈومین رجسٹرار کمپنی یعنی گوڈیڈی سے ڈومین خرید لی ہو، صرف ڈومین خریدی ہوہوسٹنگ نہ لی ہو تو وہ کیسے اپنی ڈومین کو کسی دوسری ہوسٹنگ پر چلا سکتا ہے۔
مثلاً ڈومین گوڈیڈی کی ہے ، اور ہوسٹنگ پاکستانی ویب سائٹ ہوسٹر پی کے والو ں سے لی ہے تو آئیے اس ڈومین کو اپنے ہوسٹنگ سرور کے ساتھ لنک کرتے ہیں۔

گوڈیڈی کے ڈی این ایس کو تبدیل کرنا

سب سے پہلے گوڈیڈی کے دیئے گئے یوزر نام اور پاسو رڈ کے زریعے ان کی ویب سائٹ پر جا کر لاگ ان ہو جائیں۔
گو ڈیڈی والے لکھتے ہیں اگر آپ کی ڈومین ہمارے ساتھ رجسٹر ہے تو اسے نام سرور تبدیل کرنے کے لئے لاگ ان کریں ۔ لاگ ان لنک

گوڈیڈی پر لان ان ہونے کی سکرین

گوڈیڈی پر لان ان ہونے کی سکرین

لاگ ان ہونے کے بعد آپ اکاؤنٹ مینیجرپر پہنچ جائے گے۔ جیسا کہ نیچے تصویر میں نظر آرہا ہے۔

لاگ ان ہونے کے بعد ، اس سکرین پر ڈومین پر کلک کریں

یہاں پر ڈومین لکھا واضح نظر آرہا ہے۔ اس کے دائیں طرف لانچ (Launch)لکھا ہے ۔ اس پر کلک کریں گے تو آپ کی ایک یا ایک سے زیادہ ڈومین نظر آنے لگ جائیں گی۔


اب یہاں پر جیسا کہ تصویر میں نظر آرہا ہے ہماے پاس صرف ایک ڈومین ہے، یعنی اپنے پیجزwww.apnypages.comاس ڈومین کے ہم نے نیم سرور تبدیل کرنے ہیں۔

اس ڈومین پر کلک کرنے کے بعد آپ اگلی ونڈوپر پہنچ جائیں گے۔
نیچے نظر آنے والی ونڈومیں آپ دیکھ سکتے ہیں ، ڈومین کی پوری تفصیل موجود ہے، یہاں پر ہمیں دیکھنا ہوگا ، نیم سرور کہاں لکھا ہے ؟

اس تصویر میں ڈومین کی تفصیل ہے ، آپ سرف نیم سرور پر مینج پر کلک کریں

نیم سرور وہ جگہ ہوتی ہے جہاں ہم اپنی ڈومین کو کسی بھی دوسرے سرور (جہاں ہم اپنی ہوسٹنگ کر رہے ہوتے ہیں)پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ یہاں پر Manageپر کلک کریں ۔
یہاں ایک اور چھوٹی ونڈو اوپن ہو جائے گی، جس میں ہماری ڈومین کے ساتھ لگا ہوا سرور ، اور اس سرور کا ایڈریس نظر آجائے گا۔

یہاں پر پہلے والے سرور کا ایڈریس دیا گیا ہے

اس نیم سرور کو ہمیں اپنے نئے نام کے ساتھ تبدیل کرنا ہے۔ لہٰذا ، آپ غور سے دیکھیں تو دائیں طرف Edit nameserversلکھا ہے۔ اس پر کلک کریں گے تو ایک نئی اور چھوٹی ونڈو اوپن ہو جائے گی۔ جہاں آ پ اپنی نئی ہوسٹنگ کے نیم سرور ڈال سکتے ہیں ۔

اب واپس اپنے گوگل اکائونٹ میں آجائیں اور ویب ہوسٹنگ والوں کی طرف سے دیا گیا،نیم سرور کاپی کر لیں۔ جیسا کہ ہم نے ہوسٹنگ پی کے کا سرور لیا ہوا ہے۔ اور انہوں نے ہمیں ، دو نیم سرور دیئے ہیں:

Nameserver 1: wns091.hosterpk.com (199.193.116.14)
Nameserver 2: wns092.hosterpk.com (199.193.116.14)
اس طرح کی نیم سرور آئے ہونگے ، آپ کے پاس ای میل میں۔
اب اس خالی ونڈو میں صرف یہ لکھنا ہے۔
wns091.hosterpk.com
wns092.hosterpk.com
اور پھر محفوظ کرنا یعنی Save کا بٹن دبا دیناہے۔

دونوں خانوں میں نئے نیم سرور لکھ کر اوکے دبائیں اور سیو کر دیں

گو ڈیڈی کی ویب سائٹ بڑی تیز ہے صرف ایک ریفریش کرنے پر آپ کا سرور اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ اب آپ واپس اپنی ڈومین کو خالی برزؤزر میں لکھیں تو وہ اوپن ہوگی مگر یہ میسج آئے گا۔

ویب برائوزر کو ڈومین کے ساتھ کوئی ویب پیج نہیں ملا

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ڈومین ایکٹو ہے اور آپ کے سرور پر سیٹ ہو چکی ہے، مگر اس کے ساتھ کوئی ویب سائٹ نہیں ہے، ویب سائٹ ایک فائل بھی ہو سکتی ہے اور زیادہ بھی، مگر اس کا سرور پر اب لوڈ ہونا ضروری ہے۔ ۔ مگر ابھی کام باقی ہے۔

ورڈپریس کو سرور پر کیسے انسٹال کریں ؟

اگلا کام یہ ہے کہ ہم اپنے سرور پر اپنی ویب سائٹ کیسے اپ لوڈ کریں۔ جیسا کہ ہم اپنی ویب سائٹ مشہور زمانہ پلیٹ فارم ورڈ پریس پر بنا نا چاہ رہے ہیں تو اگلی پوسٹ میں ، یہ بتاؤ گا کہ ہم اپنے سرور پر ورڈپریس کیسے انسٹال کریں گے۔

گوڈیڈی کی ڈومین اپنے ہوسٹنگ سرور پر کیسے لائیں Reviewed by on . گوڈیڈی (GoDaddy)سے خریدی ہوئی ڈومین کو اپنے سرور کے ساتھ کیسے لنک کیا جائے ؟(آج کا سوال) ایک ویب ڈیزائنر ، ڈویلوپر اور ایڈمنسٹریٹر کو جن باتو ں سے بار بار واسطہ گوڈیڈی (GoDaddy)سے خریدی ہوئی ڈومین کو اپنے سرور کے ساتھ کیسے لنک کیا جائے ؟(آج کا سوال) ایک ویب ڈیزائنر ، ڈویلوپر اور ایڈمنسٹریٹر کو جن باتو ں سے بار بار واسطہ Rating:
scroll to top