بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » سٹوڈنٹ کارنر » اردو زبان میں کتاب کیسے لکھیں

اردو زبان میں کتاب کیسے لکھیں

کیا آپ اردوزبان میں ایک کتاب، ناول، جنرل یا پھر یونیورسٹی کی طرف سے دیا گیاپی ایچ ڈی تھیسس (Thesis)لکھنا چاہتے ہیں؟۔ میں نے یہ تحریر اپنے تجربے اور 5 سال میں درجن بھر  کتابوں، رسالوں اور تھیسز  کی کمپوزنگ اور اشاعت کی بعد کی ہے۔ مجھے ہمیشہ سے انٹرنیٹ سے شکوہ رہا کہ یہاں پر مطلوبہ چیز مل جانا بلکہ ڈھوند لینا کافی مشکل ہے۔ دراصل قصور انٹرنیٹ کا نہیں،بلکہ ہمارے لکھاری حضرات کی ترجیحات کا ہے، کہ جب تک کوئی تحریرانٹرنیٹ پر شائع ہی نہیں کی جائے گی تو گوگل یا کوئی بھی دوسرا سرچ انجن اسے کیسے تلاش کر پائے گا؟۔

کتاب لکھنے کے مختصر مراحل

مصنف: (Writer) کتاب لکھنا ایک بڑا عمل ہے اور اس میں مصنف کا دماغ استعمال ہوتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ہر کتاب کسی نہ کسی مصنف کے نام سے لکھی جاتی ہے گویا جس بات پر سب سے پہلے نظر پڑتی ہے وہ کتاب کا مصنف ہے۔ وہی اس کتاب کے بارے میں سوچتا ہے، مضمون منتخب کرتا ہے اور پھر مضامین میں ربط پیدا کرتے ہوئے ایک مکمل کتاب تیار کی جاتی ہے۔

لکھاری: (Composer) عموما مصنف حضرات کمپیوٹر اور ٹائپ رائٹر کی لکھائی سے نا واقف ہوتے ہیں۔ اور لکھائی کرنے کا کام کسی لکھاری کو دیا جاتا ہے۔ یہ لکھاری آج کے دور میں کمپیوٹر پر لکھتے ہیں۔ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں مشہور زمانہ ان پیج سافٹ وئر استعمال کرتا ہوں۔

ان پیج اردو لکھنے والا سب سے آسان ترین سافٹ وئر ہے، یہ نہ صرف اردو لکھتا ہے بلکہ عربی، فارسی، سندھی، کشمیری اور انگریزی بھی لکھتا ہے۔ اردو کے مشہور فونٹ جیسے نوری تستعلیق، اس میں شامل ہیں۔

ٹائیٹل پیج: ہر کتاب کا ایک پہلا صفحہ رنگ برنگی تحریر اور خوبصورت سے ڈیزائن پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس صفحہ کو ٹائیٹل پیج کہا جاتا ہے۔ یہ ڈئزائن مصنف کی رائے سے کوئی گرافک ڈیزائنر جو کہ عموما ایڈوب فوٹوشاپ کا ماہر ہوتا ہے بناتا ہے۔

کتاب میں چند ضروری صفحات (لازمی نہیں) شامل کئے جاتے ہیں، جیسا کہ دیباچہ،حرف اول، تشکر،دوستوں اورصاحب قلم حضرات کی رائےوغیرہ شامل کرنا ہوتے ہیں۔

پبلشر حضرات: کتاب لکھ لینے کے بعد مسودہ بن جاتی ہے۔ یہ مسودہ لے کر مصنف صاحب کو کسی کتاب شائع کرنے والے ادارے کے پاس جانا ہوتا ہے تاکہ وہ اس کتاب کی بڑے پیمانے پر اشاعت کرئے۔ جیسا کہ مشہور زمانہ آکسفورڈ پریس ہے۔

یہ پریس دراصل ایک بہت بڑی کمپنی ہوتی ہے۔ آپ نے کتابوں کے پچھلے صفحہ پر لکھا ہوا دیکھا ہوگا۔ جہانگیر بک ڈپو، پیرا مائونٹ ،الیقین پبلشرز یہ چند ایک نام ہے۔ انٹرنیٹ پر ایسے پبلشر اداروں کے فون نمبر مل جاتے ہیں جہاں پر آپ اپنا مسودہ لے جاتے ہیں اور مطلوبہ فیس ادا کر کے کتاب شائع کروا لیتے ہیں۔

کتاب کی تقسیم (Distribution)

کتاب کی تیاری کے بعد اس کی تقسیم کا مرحلہ آتا ہے جس میں پبلشر حضرات بڑی مدد کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنی کتاب کسی پبلشر کے پاس لے کر جائیں تو یہ ضرور معلوم کریں کہ ان کا ڈسٹریبیوشن کا طریقہ کار کیسا ہے۔ بہت سے پبلشر حضرات کی ویب سائٹ ہے اور ملک بھر میں بک لٹ ہیں جہا ں کتاب شائع ہوتے ہی پہنچ جاتی ہے۔ اگر آپ کتاب، ناول یا تھیسز کی تقسیم خود کرنا چاہیں تو ساری کاپیاں گھر لے آئیں اور پھر دوستوں کو دیتے جائیں۔

اردوزبان میں ایک کتاب کیسے لکھی جائے۔

اردوزبان میں ایک کتاب کیسے لکھی جائے۔

کتاب، ناول، رسالہ، تھیسز کی لکھائی میں ہماری خدمات

کتاب لکھنا ایک دلچسپ تجربہ ہے اور کبھی کبھی یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ کے تخیلات کو الفاظ مل جائے اور یہ الٖفاظ آپ کے نام سے شائع ہوں۔ اگر آپ بھی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں تو ہم سے رابطہ ضرور کریں۔ ہم اول سے آخر تک یعنی کتاب لکھنے اور پبلش کرنے تک آپ کی رہنمائی کریں گے۔

اردو زبان میں کتاب کیسے لکھیں Reviewed by on . کیا آپ اردوزبان میں ایک کتاب، ناول، جنرل یا پھر یونیورسٹی کی طرف سے دیا گیاپی ایچ ڈی تھیسس (Thesis)لکھنا چاہتے ہیں؟۔ میں نے یہ تحریر اپنے تجربے اور 5 سال میں در کیا آپ اردوزبان میں ایک کتاب، ناول، جنرل یا پھر یونیورسٹی کی طرف سے دیا گیاپی ایچ ڈی تھیسس (Thesis)لکھنا چاہتے ہیں؟۔ میں نے یہ تحریر اپنے تجربے اور 5 سال میں در Rating:
scroll to top